شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کی قومی نشست این اے11 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارحاجی سید فرین خان بدستور نتائج ماننے سے انکاری۔ ای سی کا سرکاری نوٹیفکیشن ہو یا اروکا فارم 47 دونوں کو مسترد کرتا ہوں ہمیں فارم 45 کے تحت نتیجہ دیا جائے تو مانیں گے۔ الحاج سیدفرین نے واضح کیا ہے کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ہم کسی بھی سرکا ری نتائج کو اس وقت تک نہیں مانیں گے جس وقت تک فارم 45 کے تحت نتیجہ نہ دیا جائے۔ تمام سرکاری مشینری کو بروکار لا کر نتائج کو تبدیل کئے گئے جس کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے۔ سرکاری مشینری یکطرفہ کام کر رہی تھی۔ ادھر منگل کے روزالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے11 کی قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے انجینئر امیر مقام کی61204 ووٹ پر کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ حا جی سید فرین کے 55312ووٹ ظاہر کر کے دوسری پوزیشن پر رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ انجینئر امیر مقام نے دھاندلی کر کے نتائج تبدیل کیے الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرے اور دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں این اے11 اور پی کے30 شانگلہ تھری کے حوالے سے آج 14 فروری بروز بدھ کو سماعت مقرر کر دیا گیا ہے جس میں پی کے30شانگلہ تھری اور این اے 11 کے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حبیب الرحمن طوفان اور دیگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا ہے اور وہ بھی سماعت اور ان درخواست کو بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی ائی کے بیشتر رہنما جو تین این پی او کے تحت فرار ہے کی بی بی اے کی تاریخ بھی آج پشاور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے