سخاکوٹ(مانند نیوز) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حلقہ پی کے 24ملاکنڈ 2سے نومنتخب ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے مسلسل دوسری بار اعتماد پر انکا مشکور ہوں عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہیں انہیں ٹھیس پہنچاؤنگاپہلے سے زیادہ متحرک رہونگامیری جیت دراصل عمران خان کی جیت ہے عمران خان کے ویژن کو پایا تکمیل تک پہنچاکر دم لینگے۔اپنے رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا کہ عوام نے ووٹ کے زریعے عمران خان کے انتقام کا بدلہ لے لیا جو کہ انکے مخالفین کے انکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور وہ کھوٹے اور کھرے میں تمیز کرسکتے ہیں عمران خان اُمید کی آخری کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی عوام کاعمران خان پر اعتماد کااظہار ہے اور انکو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے ووٹروں سپوٹروں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گذشتہ انتخابات کے نسبت حالیہ الیکشن میں دس ہزار ووٹ زیادہ دئیے اور میرے کارکردگی کااعتراف کیا