پبی (مانند نیوز) نوشہرہ پولیس کا ماہ جنوری 2024کے دوران سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں۔143 منشیات فروش، 200 اشتہاری اور 2300 مشتبہگان گرفتار۔165.9 کلو گرام چرس،18.4 کلوگرام آئس،24 کلاشنکوف اور 244 پستول برآمد۔کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری و ساری رہے گاان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے ماہ جنوری میں پو لیس کی کار کردگی کے حوا لے سے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ماہ جنوری بھر پور کاروائیاں کی گئی۔ قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 200 مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کے مرتکب 31 افرادکو گرفتار کیا گیا۔غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ 24 کلاشنکوف،20 رائفل،244 پستول،29392 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے۔نوجوان نسل کے مستقبل کے دشمنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 143 منشیات فروشوں سے معاشرہ پاک کرکے پابند سلاسل کییگئے۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 165.9 کلوگرام چرس,18.4 کلوگرام آئس اور 10کلوگرام افیون برآمدکرلی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتیہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اْٹھائے جائیں۔ منشیات جیسے لعنت سے عوام کو چھٹکارا دلاکر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے