پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر گزشتہ ماہ 24 ہزار 200 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی بعد ازاں ٹریفک عملے نے ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 24 ہزار 200 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کسی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اس پر سفر کرتے وقت شہری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے