پشاور(مانند نیوز) ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شعیب خان، سینئر نائب صدر امیر نوشاد خان، نائب صد رعماد خان اورآل جملہ ممبران نے این اے 9 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان، پی کے 23سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان اور پی کے 24سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی پیرمصورشاہ غازی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ضلع ملاکنڈ کی جیت قرارد ے دیا ہے، انہوں نے کہاکہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی ضلع ملاکنڈ کی تعمیر وترقی اور صنعت وتجارت کی ترقی کے لئے اہم رول ادا کرے گا اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے ایوان صنعت وتجارت ملاکنڈ کی جانب سے نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ملاکنڈ کی تعمیر وترقی میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی بھی یقین دہانی کرتے ہوئے ان کی کامیابی نیک شگون قرار دے دیا ہیں۔