دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا پولیس کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشان سمیت 33 ملزمان مختلف مقدمات اور پابند ضمانت کے خاطر گرفتار کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دیر بالا پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف مقامات چیک کر کے 10 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، کاروائی انسدادی کے غرض سے 17 ملزمان پابند ضمانت ہوئے۔ اسی طرح تھانہ شرینگل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ جبکہ تھانہ تھل پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ضرب پستول، 06 عدد چارجرز اور 75 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے