بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ملاکنڈ میں نیشنل پیرامیڈیکس ڈے پروقار انداز میں منایا گیاڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی صدارت میں تقریب منعقد ہو ئی اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد ڈپٹی ڈی ایچ او اڈکٹر مراد پیرا میڈیکس کے ڈویژنل صدر بشیر احمدصدرمردان سمیع الر حمن اور سابق صدر کمال الدین نے اس موقع پر کیک کا ٹامعززمہمانوں نے بٹ خیلہ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات وکارکردگی پر پیرامیڈیکس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جبکہ صوبائی و ڈویژنل صدور سمیت سبکدوش ہونے والے نرسنگ ایسوسی ایشن ملاکنڈکے صدر مو من خان کو یاد گاری شیلڈ اور تحائف دیئے گئے تقریب سے اے سی شکیل احمد اور ڈاکٹر ارشد نے بھی خطاب کیا پیرا میڈیکس قائدین شرا فت اللہ یوسفزئی بشیر احمد محمد یونس عزیزالر حمن رفیع اللہ طارق خان اور حضرت حسین منصورنے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کا در جہ رکھنے والے پیرا میڈیکس نارمل حالات اور خصو صا وبا ء قدرتی آفات سیلاب و زلزلے وغیرہ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے ہیں اسلئے حکومت ہمارے خصوصی مراعات اور مسائل حل کرے۔