بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ممتازپشتو شاعر ونثر نگار زخمی شنواری کی اد بی خدمات پر ان کے اعزاز میں پروقار محفل ستائش منعقد ہو ئی پختانہ ادبی ملگری پام کے زیر اہتمام ڈگری کالج بٹ خیلہ میں ہو نے والی اس اد بی تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلام گو ہر نے کی جبکہ تقریب کی میزبانی صدر پام حسن خان ناشاد اور حاجی جاوید خان نے کی اد بی سماجی اور سیاسی شخصیات ڈاکٹر لعل پا چہ ازمن اشفاق الر حمن ایڈوکیٹ اکرام محمد خان کرنل نور محمد مشال علی اکبر سیال شہباز محمد اکبر شاکرنے اس مو قع پر زخمی شنواری کی شخصیت زند گی شاعری ٹیچنگ بارے اپنے اپنے تاثرات اور دیدار طائر نے اپناتحقیقی مقالا پیش کیااعزازالحق اعزاز زیرآب گل گل اور اقبال حسین محتاج نے اپنی پشتو نظموں جبکہ صابر محمد صابر نے اردو نظم میں ان کی شاعری و اد بی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیاشفیق صابر نے تقریب نظامت کی زخمی شنواری کو روایتی شال اور چترالی ٹوپی سمیت دیگر تحائف گل دستے اور یادگاری شیلڈز دی گئیں۔