اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنرنے جیتنے والوں کو ہروایاتو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟، ہم نے آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، آر اوز اور ڈی آر اوز کو جوڈیشری سے لیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، فارم 45کے مطابق ہم نشستیں جیت رہے ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس فارم 45 موجود ہیں، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے