پشاور(مانند نیوز ڈیسک) نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لئے نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادر چاردیواری کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی۔ نامزد وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے اور صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔ اپنے وسائل کو ترقی دے کر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے، پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے