نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کے جرم امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قرض لینے کے لیے بینکرز کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی مجموعی مالی حیثیت غلط بتانے کے جرم میں 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیویارک کے ایک جج کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 برس تک نیویارکی کسی بھی کارپوریشن میں افسر یا ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایک دہائی سے بینکرز کو بہتر قرض لینے کے لیے اپنی مجموعی مالیت(نیٹ ورتھ) میں سالانہ 3 اعشاریہ 6 بلین ڈالر کا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ ٹرمپ کیخلاف مقدمے کی سماعت 3 ماہ جاری رہی جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے