ہنگو(مانند نیوز) پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گئے،پر امن اور قانون پسند ہیں،قانون کے مطابق ہمیں ہمارا حق دیا جائے،کمشنر راولپنڈی کا اعتراف آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،مولانا فضل الرحمان کی سوچ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،پی ٹی آئی کے پاس ملکی نظام جام کرنے کی صلاحیت ہے,کے پی کے میں بھی نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی،مگر انتظامیہ اور آر اووز نے ہر قسم کے پریشر کو ناکام بنایا ان خیالات کا اظہار نو منتخب ایم این اے الحاج یوسف خان اور ایم پی اے شاہ تراب خان نے ہنگو پریس کلب کے سامنے ملک بھر میں انتخابی نتائج بدلنے اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اور بعد ازاں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔الحاج یوسف خان کی قیادت میں عمران خان کی کال پر ہنگو میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔مظاہرے اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے الحاج یوسف خان اور ایم پی اے شاہ تراب خان نے کہا کہ۔اج پورے ملک میں خان کی کال پر دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کے خلاف کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں زبردستی نتائج تبدیل کیے گئے اور ان صوبوں میں عملی زندگی احتجاج کی بدولت مفلوج ہو کر رہ گئی ہیانہوں نے کہا کہ کے پی کے میں شفاف اور منصفانہ الیکشن ہوئے جس کی وجہ آر اووز اور انتظامی افسران کی ایمانداری ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے واضح کیا کہ خان کی کال پر پورے پاکستان کو جام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں مگر ہم امن پسند ہیں اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا چرایا ہوا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔ایم سوال کے جواب میں یوسف خان اور شاہ تراب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی دھاندلی کا نام لیکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں بتا دیتے ہیں کہ کے پی کے میں شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے