ریاض (مانند نیوز ڈیسک):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 8 فروری سے 14 فروری 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 11742 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،4103 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3354 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 916 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 101 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے