اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے انکے گھر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ سمیت ضروری اشیا قبضے میں لے لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ چھاپے سے قبل میں نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اب میں ایک محفوظ مقام پر ہوں۔ انہوں نے میرے اہلخانہ اور ملازمین کو گھر سے باہر نکالا۔انہوں نے کہا کہ چھاپہ غیر قانونی ہے، آئی جی اور ایس پی اسلام آباد کے خلاف عدالت جائوں گا۔ میرے لیپ ٹاپ کی ضبطگی بھی غیر قانونی ہے، لیپ ٹاپ میں میرا ذاتی ڈیٹا شامل تھا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بزدلانہ ہتھکنڈے مجھے خوفزدہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی مجھے اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کسی بھی قسم کی متنازع اور مذہب مخالف پوسٹس سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے