بریکوٹ(نمائندہ خصوصی ) تھانہ غالیگے کے حدود علاقہ نویکلے کا رہا ئشی مبینہ ملزم محمد سلمان ولد رحمان اللہ چوری کے الزام میں گرفتار صبح کو حوالات میں مردہ پایا گیا ۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم سلمان نے خودکشی جبکہ لواحقین نے قتل قرار دیا جوڈیشل انکوائری شروع ۔مشتمل مظاہرین نے پہلے تھانہ غالیگے کے سامنے روڈ بلاک کردیا جبکہ پوسٹ مارٹم کے بریکوٹ بائی پاس کے مقام پر دوبارہ روڈ بلاک کر دیا پولیس اور مظاہرین کے مابین بار بار مذاکرات ناکام ہو بے کیوجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔بل آخر مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹریفک کھول دیا گیا تفصیلات مطابق بریکوٹ کے علاقہ نویکلے کے ریائشی سلمان جو چوری کے الزام میں چوکی ابوہا کے پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کردیا صبح مبینہ ملزم کی لٹکتی ہوئی لاش حوالات کے باتھ روم سے برآمد ہوئی پولیس کے مطابق کے مطابق مبینہ ملزم نے خودکشی کی ہے جبکہ لواحقین کے مطابق کہ ملزم کو تشدد کے قتل کردیا گیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ فور ی طور اس ملوث پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کریں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق جوڈیشل انکوائری کے سامنے آجائیں گے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سربراہی انکوائری جاری ہے