پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لیگل ٹیم سیاسی جماعت میں ضم ہونے پر کام کر رہی ہے، 18 ویں ترمیم میں اپنے سارے اختیارات استعمال کریں گے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، صوبے کا حق لیکر رہیں گے، تنگ نہیں کریں گے، طریقے سے وفاق سے پیسے لیتے رہیں گے، میں صرف اور صرف صوبے اور اپنے عوام کی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا قرضہ نہیں دے رہا، تو یہ زیادتی ہوگی، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی ہیں، سیاست سے پہلے میں تھانے بھی نہیں گیا۔انہوںنے کہا کہ 22 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے اعلامیہ جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، میڈیا کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ہمارے نئے ساتھی منتخب ہوئے ہیں، پرانے ساتھی زیادہ نہیں رہے، صوبائی کابینہ کے بارے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کریں گے، امن وامان کے ساتھ ترقی جڑی ہوئی ہے، 9مئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، کروایا گیا تھا، وقت آئے گا تو ثابت کریں گے کہ 9 مئی کس نے کروایا، 9 مئی کو لیڈرشپ اپنے کارکنوں کو منع کرتی رہی، ایسے لوگ موجود تھے جو اندر داخل کروا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقائق قوم کے سا منے آئیں گے، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، ادارے، فوج ہماری ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اداروں میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہوگی تو وہ کریں گے، اداروں میں ایسا نظام ہو کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کو سزا ملنی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے