اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج (پیر کو) طلب کر لیا۔، سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج (پیر کو) سہہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے،آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔