(نما ئندہ مانند) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر موسٹ کلرکوں کو سینئر موسٹ کلرکوں کی جگہ تعیناتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور جونئیر موسٹ کو سینیئر پوسٹوں پر اور ایڈیشنل چارج دینا رولز ریگولیشن کے خلاف ھے۔محکمہ تعمیرات واموصلات میں کلرکوں کے ساتھ مزید نا انصافی برداشت نہیں کیا جائے گا۔محکمہ تعمیرات واموصلات میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں اور تبادلوں کے خلاف زبردست احتجاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں کلرکس برداری کے ساتھ عرصہ دراز سے ظلم اور زیادتی ہورہی ھے۔جس کی کوء سیاسی اپروچ نہی ھوتا۔تو ان کو دور دراز علاقوں کو ٹرانسفر کیا جاتا ھے۔اور ٹینور مکمل نہ ھونے کے باوجود ان کو سیٹ سے ھٹایا جاتا ھے۔جو کلرکس برداری کے ساتھ ناانصافی ھے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ ہر کیڈر کے ملازمین کو ایک سیٹ پر دو سال ٹینور پورا کرنے کے بعد میرٹ پر ٹرانسفر کیا جائے۔ کیونکہ جب ایک،SDA,یا ھیڈ کلرک کی پروموشن ھو جائے اور ایک ڈویژن میں تعینات ھوجائے۔تو ایسا نہیں کہ دو مہینے بعد کسی منسٹر یا ایم۔پی۔اے کے کہنے پر ان کو ان کے پوسٹ سے تبادلہ نہ کیا جائے۔اس سلسلے میں جلد سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئرز صاحبان سے ملاقات کرینگے۔