پشاور(پریس ریلیز) پشاور کے جونیئر باصلاحیت کرکٹر محمد زید کی شاندار پرفارمنس پر انکی بہترین حوصلہ آفزائی کی گئی اور انہیں شمع جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرکے غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازگیا۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں منعقدہ پہلی شمع جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں دیدی گئی۔مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے چمپئن کنڈی لینڈ کرکٹ اکیڈمی اور رنرآپ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کے کپتانوں کو بھی ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پرگورنمنٹ کالج پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر حسن خان، ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزرسید حنیف شاہ،ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے ایم ڈی ملک فرمان علی،سٹودنٹس کرکٹ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو اور نوجوان ایمپائرفخر عالم، سینئر سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن اورپشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان سمیت کثیر تعدادمیں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجودتھیں۔پشاور کے سریناہوٹل کی جانب سے سپانسر ہونیوالے شمع جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ سے خطاب کے دوران مقرررین نے اس قسم کے ٹورنامنٹس کے انعقادکوخوش آئندہ ہے قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے بچوں کو کھیلنے کے بہتر مواقع اور آگے بڑھنے کے چانسز مل رہے ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے،مقرررین نے سٹوڈنٹس کرکٹ اکیڈمی کے باصلاحیت کرکٹرمحمدزید خلیجی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست99اور87کی اننگزکھیلی،جس پر محمد زید اورانکے کوچ فخر عالم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے