وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل انگوراڈا بارڈر کے قریب افعانستان سائیڈ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، خاندانی ذرائع کے مطابق بم سڑک کے کنارے میں نصب کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ گھر سے بازار جا رہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ جسمیں دو افراد جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جان بحق ہونے کا تعلق شہباراز گنگی خیل وزیر کے گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔ جان بحق ہونے والے کی شناخت صدیق اللہ وزیر اور نور والی شاہ وزیر کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں نثار وزیر اور خیر محمد وزیر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ دھماکہ باڈر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر افغانستان کے سائیڈ پر ہوا۔ انگوراڈا بارڈر کے آرپار احمد زئی وزیر قبائل موجود ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے