شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں برف باری کے بعد وادی نے سفید چادر اوڑھ لی، نظامی زندگی مکمل طور پر مفلوج بجلی نظام درہم برہم ہو گیا۔ شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ، کنڈو ٹاپ،اجمیر ٹاپ پر دو فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔ برف باری کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری۔ مختلف شاہراوں پر برف باری کے بعد ٹریفک کے روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہیں۔ شانگلہ کے بیشتر برف والے شاہراوں پر بغیر چینج گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی، برف باری کے بعد شانگلہ کے ضلع ہیڈ کوارٹرالپوری میں ہوں کا عالم تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی پرچلنے والی تمام چھوٹے دکان اور مشینری بھی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہیں۔ پولیس جگہ جگہ تعینات ہے اور شانگلہ انے والی سیاحوں کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں جبکہ مقامی افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ طوفانی برف باری کے بعد بیشتر سرکاری وہ نجی دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔مین روڈ سمیت دیگر لنک سڑکیں پر جگہ جگہ سلایڈینگ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ وادی شانگلہ میں ٹھنڈکا راج دوبارہ شروع تیزیخ بستہ ہوائے چلنے لگی۔ موسلادھار بارشوں نے پھلدار درختوں،کھڑی فصلوں کونقصان کا خطرہ۔موسلادھار بارشوں سے الپوری تا بشام۔الپوری منگورہ سمیت دیگر سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا۔ برف باری سے لوئی خوڑ۔خان خوڑ۔امنوی خوڑسمیت دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو ا ہے اور موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔