اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام نظریاتی نے انتخابی اتحاد میں تحریک انصاف کیساتھ چلنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔تحریک انصاف اورجے یوآئی نظریاتی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جس کے بعد تحریک انصاف اور جے یوآئی نظریاتی کے قائدین نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔جے یوآئی نظریاتی کے رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس نظام پراعتماد پیدا کیا جائے، جس کیلئے ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ملکی معیشت اورحالات کو بہتر کرنے کیلئے مل کرآگے بڑھیں گے،ہم رابطے جاری رکھیں گے،اورمشترکہ کوششیں کریں گے۔اس موقع رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا کہ پورا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے،کمشنر راولپنڈی کے بیان سے واضح ہوگیاکہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے،ان انکشافات کی انکوائری ہونی چاہیے،کراچی اورکوئٹہ جائیں گے،بندکمروں کے فیصلوں کااختیارکسی کونہیں دیں گے۔اسدقیصرنے کہاکہ منصوبہ بندی سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا،ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں،جو بھی وزیراعظم ہمارے علاوہ بنا وہ جعلی ہوگا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے