اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ علی اعجاز بٹر نے کہا کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے