جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ نے ممبرشپ کیلئے دے دی گئی درخواستوں کو حتمی شکل دیکر ممبرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ اور ممبر شپ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بروز بدھ کے کے ریزیڈنس اسلام آباد میں یونین کے مرکزی صدر آوردین محسود کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں یونین کی ممبرشپ کیلئے دی گئی ایک کے قریب درخواستیں پر کاروائی کرتے ہوئے ممبرشپ دینے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں یہ طے ہوا کہ عنقریب یونین کا جنرل باڈی اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں نئے بننے والے ممبران کو سرٹیفیکیٹ سمیت ممبرشپ کارڈ دیئے جائینگے، اس موقع پر یونین کے مرکزی صدر آوردین محسود نے جنرل باڈی اجلاس اور دیگر پروگرام کی انعقاد کیلئے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری لال ضمیر افریدی کی سربراہی میں حیات اللہ محسود، اورنگزیب افریدی اور شوکت مہمند پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے