ہزارہ(مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالسلام اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آبادانجینئر ریحان یوسف کا سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ کا دورہ۔اس موقع پرواسا ایبٹ آباد نے 2024 موسم بہارکی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔ جس کا باقائدہ افتتاح کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام اور سی ای او واسا نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA)نے خوشحال خیبر پختون خواہ مہم کے تحت اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں موسم بہار 2024شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔ مہم کے افتتاحی تقریب کے دوران مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالسلام اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف نے سلہڈڈمپنگ گراؤنڈمیں پودے لگا ئے۔ واسا ایبٹ آباد مذکورہ مہم کے دورا ن سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ کے اندر اور گردو نواح میں سفیدہ، سرو، گوند اور چیڑھ کے 1200پودے لگائیں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف نے کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کو سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کی روشنی میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے