ہزارہ (مانند نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کے زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 87 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان نے ترقی پا نے والے اے ایس آئی کو ہدایت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کی خدمت کرکے انکی دعائیں حاصل کریں اور محکمہ کا نام روشن کریں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور محمد عمر، پی ایس او امتیاز علی، آفس سپرنٹنڈنٹ نزاکت خان، اسٹیبلشمنٹ انچارج دلاور اور اے سی آر کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے ہزارہ بھر سے 100 انٹر کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلان پیش ہوئے جن میں سے 87 ہیڈکانسٹیبلان کو محکمانہ قوائد و ضوابط پورے کرنے پر اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، دیگر اہلکاران کو محکمانہ قوانین پورے کرنی کی ہدایت۔ ترقی پانیوالے تمام اہلکاران ہزارہ ریجن میں مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ترقی حاصل کر نے والے تمام پولیس اہلکاران اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے فرائض منصبی کو پہلے سے اچھے انداز اور پروفیشنل انداز میں سرانجام دیں اپنے بہتر اخلاق اور کردار سے اپنے محکمہ کیلئے عزت کا باعث بنیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس کا محکمہ کام کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے جس کے زریعے لوگوں کی خدمت سے ثواب اور دعائیں بھی حاصل کر سکتے ہیں، مظلوم لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں، عام عوام کے لئے اذیت بننے کے بجائے انکی خدمت کر کے دعائیں حاصل کریں تاکہ آپ کی وجہ سے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند ہو لوگ آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں،اپنی اہلیت کو عوام اور محکمہ کی فلاح کیلئے صرف کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے