شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ میرہ سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم شجاعت علی نے ایم فل کی ڈگری مکمل کر دی۔ مختلف اساتذہ ودیگر تنظیموں اورحلقوں کی جانب سے شجاعت علی کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔شجاعت علی نے کامیابی اپنی ماں کے نام کر دی۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سجاد علی نے سرحد یونیورسٹی پشاور کے سکالر اپنے ایم فل کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ اردو کے ایم فل سکالر شجاعت علی نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اس موقع پران کی نگران صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر غنچہ بیگم جبکہ بیرونی ممتحن صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر بسمینہ سراج شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور تھی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز کے علاوہ دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔ سکالرشجاعت علی نے یہ کامیابی اپنے ماں کے نام کردی۔ سجاد علی کی ایم فل ڈگری مکمل کرنے پر مختلف اساتذہ تنظیموں ماہرین تعلیمات اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں زبردست خیراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شانگلہ جو پسماندہ علاقہ ہے تعلیمی شعبے میں بے پناہ صلاحیت اور ٹیلنٹ رکھتی ہے تاہم یہاں شجاعت علی جیسے قابل لوگوں نے تعلیم میں اپنا لوہا منوایا جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے