اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں ان کی کردار کشی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ باقی ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے