لاہور(مانند نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے، میاں نواز شریف وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر مکمل مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو رہا تو کوئی وجہ ہوگی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج غربت دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ آج راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے