پشاور(مانند نیوز ) تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایسا نظام بننا چاہیے کہ آئندہ انتقامی کارروائیاں نہ ہوں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، مینڈیٹ کی چوری ملک سے غداری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس لیے لا رہے تھے کہ دھاندلی نہ ہو، دھاندلی سے لوگوں کو مسلط کیا جائے گا تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذاتی طور پر انتقامی کارروائی کے حق میں نہیں ہوں، ایسا نظام بننا چاہیے کہ آئندہ ایسی کارروائیاں نہ ہوں۔

وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، علی امین گنڈاپور

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں میں مختلف طریقوں سے دھاندلی ہوئی ہے، ثبوث سامنے آرہے ہیں کہ کچھ آر اوز نے دھاندلی ہونے دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کا مرحلہ جاری ہے، ہم نے درخواست دی کہ ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیسے ہی دیگر مراحل ختم ہوں تو اسمبلی اجلاس بلا کر حلف لیں گے، امید ہے ٹریبونل اور عدالتوں سے ہمیں حق ملے گا۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمہویت کا تقاضہ ہے عوامی حکومت بنے، کابینہ میں نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا، ہمارے 50 فیصد سے زیادہ نئے چہرے اسمبلی میں آئے ہیں۔ جذبے سے عوامی مسائل کے لیے کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے