حیدرآباد(مانند نیوز ڈیسک) شادی سے انکار کرنے پر تاجرخاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ پولیس کے مطابق جب خاتون نے ٹی وی اینکر کو واٹس ایپ پر مسیجز کیے تو انہوں نے بتایا کہ رشتہ کرانے والی ویب سائٹ پر ان کے نام سے جعلی اکانٹ بنایا گیا ہے جس کے خلاف وہ قانونی کارروائی کررہے ہیں۔ خاتون کے شادی کے لیے دبا ؤڈالنے پر ٹی وی اینکر نے ان کا نمبر بلاک کردیا جس پر خاتون نے اینکر کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم سے لوکیشن کا پتا کرکے کرائے کے غنڈوں کو پیسے دے کر انہیں اغوا کروا کے اپنے دفتر بلوالیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکر نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف ان سے رابطہ رکھے گا بلکہ شادی کرے جس کے بعد خاتون نے انہیں رہا کردیا۔ رہائی کے بعد ٹی وی اینکر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پرخاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے