قاہرہ (مانند نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے مصر سے ساحلی شہر راس الحکمہ 35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اعظم مصطفی مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ، سیاحوں کے لیے کشتی رانی کا خصوصی علاقہ اور انٹرنیشنل ایئر پورٹ موجود ہیں۔راس الحکمہ مصرکے شہر اسکندریہ کے مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں سیاحوں کے لیے بہت سے شاندار مقامات ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے