کراچی(مانند نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان جے ڈی اے کے چیف کوارڈینیٹر صدر الدین شاہ راشدی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد سومرو،، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور دیگر پانچ جماعتوں نے اگلے لائحہ عمل کیلیے دس رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اگلے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔ ان جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک پرامن جدوجہد جاری رہیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج بوگس الیکشن کے خلاف ہے کیونکہ عام انتخابات میں ووٹ کے نام پر نوٹ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا ہیں، جب ضرورت پڑے گی وہ فرنٹ پر آئیں گے، اس وقت ہماری احتجاجی تحریک کی قیادت پیر پاگارا کررہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر صفدر علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہم فراڈ الیکشن کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کررہے ہیں، ہم نے جامشورو اور مورو میں کامیاب دھرنے دیے، عوام نے بوگس الیکشن کے نتائج مسرد کردیے ہیں اورجی ڈی اے، جماعت اسلامی، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور مہاجر قومی موومنٹ نے آج 24 فروری کو دن 11 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد پرامن ہے کہیں بھی ایک پتھر نہیں لگا، ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جارہے ہیں اور ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے۔صفدر عباسی نے کہا کہ ہمارے منتخب ہونے والے ارکان کل حلف نہیں اٹھائیں گے تاہم کل کے بعد دوبارہ بیٹھیں گے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے۔جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم جی ڈی اے سے اظہار یکجہتی کے تحت کل حلف نہیں لیں گے تاہم ہمارے ارکان بعد میں حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بندر بانٹ سے سیٹیں تقسیم کی گئی ہیں، مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں اس پورے الیکشن کو یرغمال بنایا گیا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژن میں ڈاکا ڈالا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے