اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان کی نااہلی اور خراب کارکردگی پر بیرسٹر علی ظفر کو آگے لایا گیا۔بیرسٹر گوہر نااہل، خراب کارکردگی پر علی ظفر کو آگے لایا گیا، شیر افضل مروت انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔شیر افضل مروت نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر کی چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے بطور امیدوار نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر شریف النفس انسان ہیں، میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے