بنوں(مانند نیوز)سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی وزیر نے گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل سپین وام میں نہم و دہم کے طلباء کی الوداعی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سکول ہذا کے سربراہ اختر زمان بھی ہمراہ تھے ملک لیاقت علی وزیر نے طلباء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن نہم و دہم طلباء کے لئے ایک تاریخی اور یاد گار دن ہے اس دن کو تاریخی اور یاد گار بنا کر اپنا مستقبل سنواریں اگر کسی نے محنت کی اور آگے بڑھنے کی کوشش کی تو وہ کامیاب ہوجائیں گے ورنہ آج کا یہ دن مستقبل میں آپ کو رونے پر مجبور کرے گا انہوں نے کہاکہ تعلیم کا حصول ہر ایک انسان پر فرض ہے تعلیم ہی آپ کی زندگی بدل سکتی ہے ترقی یافتہ ممالک نے جو ترقی کی ہے اور کامیابی حاصل کی ہے اس کے بعد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ آپ اپنا قیمتی وقت منفی سرگرمیوں پر ضائع نہ کریں اپنی تمام تر توانائی اپنی تعلیم پر خرچ کریں پھر آپ کا مستقل روشن ہوگا۔