بنوں(مانند نیوز)سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ضلع ممبر حلیم زادہ وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ہم نے قسم کھائی ہے کہ عوامی خدمت اور عوام کے حقوق پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم نے اپنی زندگی عوام کیلئے وقف کردی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے عوام کی خاطر جیلوں اور عدالتوں کا سامنا کرتے رہیں گے عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے جیلیں اور عدالتیں ہمارے جیسے مردوں کیلئے بنائی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ قید کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا انشاء اللہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے عوام کی طاقت سے آگے بڑھ کر ان کے مسائل حل کرائیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام کی حمایت ہمیں حاصل ہے ان کی طاقت سے ہر ایک قوت کا مقابلہ کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پی ٹی آئی پی کا حصہ ہوں اس وقت پرویز خٹک ہمارے چیئرمین نہیں رہے آئندہ کی حکمت عملی مشران کی مشاورت سے کریں گے انہوں نے جیل سے رہائی کے موقع پر استقبال کرنے اور مبارک باد کیلئے آئے ہوئے مہمانوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔