سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کی طرف سے قادنیوں کی حمایت میں فیصلہ اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ جس کی قیادت ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، ضلعی سینئرنائب امیر مولانا فضل اللہ شاہ، مولاناعمران ہلالی، ذیشان ہلالی اور مولانا محمدنعیم کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرہ جس نے بعد میں جلسہ کی شکل اختیار کی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، ضلعی سینئرنائب امیر مولانا فضل اللہ شاہ، مولاناعمران ہلالی، ذیشان ہلالی اور مولانا محمدنعیم نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ قادنیوں کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ واپس لیکر قوم سے معافی مانگیں لیں 1973کی ائین میں قادنیوں کوکافر قرار دیا گیا ہے موجودہ فیصلہ سے کروڑوں مسلمانوں کی جذبات مجروح ہوئیں سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوت ﷺ اور پیغمبراسلام کی محبت میں جان کی بازی نھی لگائیں گے۔مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے الیکشن میں غیر ملکی اقاؤں کی خوشنودی کیلئے دھندلی نہیں بلکہ دھندلاکیا ہے پورے ملک میں سیٹیں فروخت ہوئی ملاکنڈ میں حقیقی طور پر دس فیصد پولنگ شرح بھی نہیں رہامگر اراوزاور ڈی اراو نے اس میں دھندلی کے زریعے اضافہ کرکے لاکھوں تک پہنچا کر پہلے سے تیارشدہ خودساختہ نتائج کااعلان کردیاہے جیسے ہم مسترد کرتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے