بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف تحصیل چکدرہ کے رہنما سماجی کارکن علی محمد آف شوہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان حقیقی معنوں میں ملک کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت اور محبوب و مقبول قائد ہیں تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں جعلی الیکشن مقدموں اور کسی بھی سازش کے ذریعے انھیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتاپریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے نامزد وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور نو منتخب ایم این اے محبوب شاہ اور ایم پی اے ہمایون خان کو دلی مبارکباد دی اور کہاکہ دیر لوئرو اپر کی عوام کا پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دینے کا تقاضا ہے کہ ہمایون خان کو کابینہ میں شامل کیا جائے انھوں نے کہا کہ اگر صاف شفاف الیکشن ہوتے تو وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہماری حکو متیں قائم ہوتیں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو اکثریت دے کر دنیا اور عالمی اداروں کے منہ بند کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔