اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاڈر اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے