پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیارکرلی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کرلی گئی، جس میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے،ضلع پشاور سے کوئی بھی خاتون فہرست میں شامل نہیں ہے، خواتین نے اسپیکر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین مخصوص نشستوں پر مشال یوسفزئی اور ان کی 2 خواتین دوست بھی فہرست میں شامل ہیں، چترال کی فوزیہ بی بی کو بھی مخصوص نشست پر لایا جارہا ہے، من پسند خواتین کو دیرینہ کارکن ظاہر کرکے فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ پارٹی سرگرمیوں میں جاں بحق 2افراد کے خاندان کی خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں، ضلع پشاور سے کوئی بھی خاتون فہرست میں شامل نہیں ہے، خواتین نے اسپیکر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں سنیٹیر فلک ناز کی دوست زاہدہ ظہور شامل ہیں، صوابی کی گل نسرین جو ارباب شیر علی کی رشتہ دار ہے، عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوابی سے ہیں، مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز، شازیہ اور ڈی آئی خان سے رابعہ بصری شامل ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے کہنے پر 2 اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں،کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو اور بی بی جان بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فہرست جمع کرنے سے قبل سابق چیئرمین پی ٹی آئی منظوری دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے