لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج (پیر کو) ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے۔ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آج (پیر کو)ہوگا جس کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلی کیلئے امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرا نے کے لئے اتوار کی شام 5 بجے تک وقت مقرر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے