دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال کے ہمراہ خزانہ بائی پاس بس حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کی عیادت کی اور ایم۔ایس ڈی۔ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کو زخمی افراد کی بہترین طبی امداد فراہمی کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ڈی۔ایچ۔ کیو۔ ہسپتال میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی اورتمام ڈاکٹرز/ پیرامیڈیکس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا تاکہ زخمی افراد کو بہترین اور بروقت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جان محمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے جائے حادثہ میں ریسکیو/ میڈیکل آپریشن کی نگرانی کی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں خزانہ بائی پاس کو روانہ کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے