ہزارہ (مانند نیوز)ڈی آئی جی آفس ایبٹ آباد میں ہزارہ پولیس کے اہلکاران کے پیشہ ورانہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجازخان نے مختلف عہدوں کے پولیس افسران کے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہی حاصل کی اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔ محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ، پروموشن، شکایات، تجاویز اور دیگر جائز عرض و معروض کیلئے اردلی روم کا انعقاد ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، اس اردلی روم میں محتلف کیڈر اور عہدوں کے پولیس اہلکاران اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنے اعلیٰ افسران پر پیش ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے متعدد پولیس اہلکاران کے مسائل کو سنا اور موقع پر انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہدایات اور احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ پولیس اہلکاران کے مسائل کا حل قوائد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، کسی کی حق تلفی نہیں کی جاتی یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس سے ماتحت پولیس افسران اپنے مسائل کو اپنے افسران کے نوٹس میں لا سکتے ہیں اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جاتی ہے تاکہ انکے مسائل کا اذالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے جائز عرض و معروض کیلئے کسی بھی سفارش کروانے کی بجائے اپنے متعلقہ ڈی پی او کے پاس پیش ہوکر انکو اپنے مسائل سے آگاہ کریں اگر وہاں انکی سنوائی نہ ہو تو قواعد و ضوابط کے مطابق میرے اردلی روم میں پیش ہوکر اپنے پیشہ ورانہ مسائل پیش کریں۔