ہنگو (مانند نیوز) آپکی خدمت، ہماری عبادت ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد کے لئے اورکزئی پولیس کے آفسران و جوانان متحرک، سیکورٹی کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں میں بھی مصروف عمل۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈبوری جہانزیب خان نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیاحتی علاقہ ڈبوری، سمپوگ کو سیل و تفریح کے غرض سے آنے و جانے والے سیاحوں کے ٹریفک کے روانگی کو برقرار رکھتے ہوئے روڈ پر پڑی برف کو مشنری کے زریعہ ہٹانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں پولیس افسران و جوانان سیاحوں اور مقامی لوگوں کے مدد کے لئے سڑکوں پر موجود ہے تاکہ کسی کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گزشتہ کئی روز سے برف سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ڈی پی او اورکزئی نے پولیس افسران و جوانان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحتی برفیلی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کا خاص خیال رکھا جائے اور اُن کا ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پولیس کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے