اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کا 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے گرفتار اسد طور کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا۔جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں ایف آئی اے نے اسد طور کو انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بلے کے نشان سے محروم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مہم کے الزامات کے تحت گزشتہ روز گرفتار کرلیا تھا۔