راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 7 کارروائیوں میں ایک ٹن 84کلوگرام منشیات برآمدکرکے9ملزمان کو گرفتارکر لیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 969 گرام آئس برآمدکی گئی۔ برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔وارسک روڈ پشاور سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 800گرام چرس برآمدکی گئی۔سپر ہائی وے کراچی میں دو ملزمان سے مختلف نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں جن میں 33.8 کلوگرام لورازیپام، 3.8 کلوگرام نازیپام، 2.8زولپیڈم 6.3کلوگرام ڈفین آکسائیڈ، 3 کلوگرام پوٹاشیم پرمیگنیٹ،33 کلو گرام زیناکس، 60 کلوگرام الپرازولم، 45 کلو گرام موگاڈون 360کلوگرام ریووٹرلز، 55کلوگرام ولیم، 280لیکسوٹنل گولیاں شامل ہیں۔اے این ایف ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے