لاہور (مانند نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سٹرکچر ل اصلاحات کرنا ہوں گی، مسائل کو جڑ سے ختم کریں گے، مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا، چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری خزانہ نے انہیں محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے ہدایت دی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچا ئوپر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی۔انہوںنے کہا کہ کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، سٹرکچر ل اصلاحات کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے