لاہور(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سول سیکرٹریٹ پہنچ گئیں، سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سوا 8 بجے جاتی امرا رائیونڈ سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9 بجے دفتر پہنچ گئیں، دفتر آمد کے موقع پر ٹریفک روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کیا۔مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔