راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد اعلیٰ عہدے پر فائز ہوکر ملکی سیاست میں تاریخ رقم کردی۔مریم نواز نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔تاہم اس موقع پر قومی پرچم سے مماثل ان کے سبز جوڑے نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ کے جوڑے کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید پُروقار بنا دیا تھا۔نمائندہ جنگ سے ڈیزائنر کے عملے نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ جوڑا ’را سلک‘ سے تیار کیا گیا، اس کا آرڈر کم از کم 6 ہفتے قبل دینا ہوتا ہے اور صارفین اسے من چاہے رنگ میں بھی بنواسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا فل الحال ویب سائٹ پر دستیاب نہیں، اسے بنوانے کے لیے آن لائن پیج پر ہی آرڈر دیا جاسکتا ہے، 3 پیس اس سوٹ کی قیمت 60 ہزار پاکستانی مالیاتی روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ حلف برداری کی اس تقریب میں مریم نواز کے والد قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ، صاحبزادے جنید صفدر اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے