پشاور(مانند نیوز) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ PSL میں فوڈ برینڈ KFC جو فلسطین کے خلاف اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے کی سپانسر شپ ہماری غیرت کے لیے چیلنج ہے، ہمارے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ میں اور میری پارٹی زخمی فلسطینیوں کو وہاں سے اپنے خرچ پر ٹرانسپورٹ کر کے اپنے خرچ پر علاج کرانا چاہتی ہے، حکومت سفارتی سہولت کاری دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ آف پاکستان کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے کیا.سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ تیس ہزار سے زائد لوگ اس وقت فلسطین میں قتل کی جاچکی ہے، ستھر ہزار سے زائد لوگ زخمی ہے اور پندرہ لاکھ لوگ اس وقت شدید کسمہ پرسی کے حالت میں بیگھر ہے اور ان کے پاس سیلٹر کھانے پینے کی کوئی چیز تک نہیں ہے.سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ جو فلسطین کے تصاویر،ویڈیوز اور خبریں آرہی ہے وہ بہت ہے اندوہناک اور خوفناک ہے، بچے گھاس کھا رہے ہیں، سڑک کا پانی پی رہی ہے اور دو ارب کی امت مسلم امہ اس کو دیکھ رہی ہے، انسانیت مر رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک نے غیرت کو ساوتھ افریقہ،چیلی، میکسیکو اور برازیل کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے اور خود مسلم حکمران بیغیرتی کی ریکارڈ قائم کررہے ہیں سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکمرانوں کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ جب یہ چاروں ممالک بین الاقوامی انصاف عدالت جارہی ہے تو ہماری مسلم امہ کی حکمرانوں کو شرم نہیں آتی کہ یہ کم از کم اس میں پارٹی بن جائیں۔